مٹہ ،4یونین کونسلوں کے عمائدین اور واپڈا ذمہ داروں کے درمیان مذاکرات ناکام

مٹہ ،4یونین کونسلوں کے عمائدین اور واپڈا ذمہ داروں کے درمیان مذاکرات ناکام

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ تحصیل کے چار یونین کونسلوں کے عمائدین اور واپڈا ذمہ داروں کے درمیان مذاکرات ناکام اگر جمعہ تک بجلی لوڈ شڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پھر ان چار یونین کونسلوں کی ہزاروں لوگ مٹہ چوک بند کرینگے عمائدین کے میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق یونین کونسل چپریال گوالیرئی برتھانہ اور بہا کی لوگوں کی طرف سے عمائدین علاقہ سید ظہار اللہ سیراج خان رحمت علی خان ایان خان افتخار خان جبران خان محمد عمران خان ظفرعلی خان اختر علی شاہ اور دیگر نے گذشتہ روز مٹہ میں ان چار یونین کونسلوں میں بجلی کی ناروالوشڈنگ اور کم وولٹیج کی بارے میں ملاقات اور مذاکرات کی لیکن موصول اطلاعات کی مطابق مذاکرات ناکام ہونے کی بعد ان عمائدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے ان چار یونین کونسلوں میں جمعہ کی دن تک بجلی کی نارواءلوڈ شڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہیں کیا تو پھر ان چار یونین کونسلوں کی ہزاروں لوگ مٹہ چوک کو بند کردینگے ان لوگوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اپنا وعدہ پورا کرکے ان علاقوں کو بجلی کی سپلائی بحال رکھیں انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ محمود خان اپنے دورہ مٹہ کی موقع پر دودن مٹہ میں موجودتھے تو ان علاقوں میں ایک وقت کیلئے بھی لوڈشڈنگ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ وزیر اعلیٰ کیساتھ انے والی بجلی وزیراعلیٰ کے جانے کی بعد کہاں چلی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...