ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا سے ہنگامی ملاقات

ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا سے ہنگامی ملاقات

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے اور خطے کو لاحق خطرات سے آگاہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے علاقائی امن اور سلامتی کو درپیش سنگین خطرات سے آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے جوانا رونیکا کو بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا۔

ملیحہ ملاقات

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...