پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت سے رجوع کرنا چاہیے،حامد خان

پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت سے رجوع کرنا چاہیے،حامد خان

اسلام آباد(آن لائن)سینئرقانون دان حامد خان نے سپریم کورٹ کے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کشمیر کے معاملے پر عالمی عدالت سے رجوع کرنا چاہیے،اگر بھارت عالمی عدالت کے بلانے پر جانے سے انکاری ہوا تب بھی ہمیں فائدہ ہوگا۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کروانے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔بھارت کی کوشش ہوگی کہ وہ اب کشمیر میں اسٹیٹس کو کو برقرار رکھ سکے۔بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو پھر جنگ کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوگا،سکوت ڈھاکہ صرف جنرل نیازی نے نہیں کروایا تھا بلکہ اس کے اور بھی ذمہ دار ہیں۔بنگلادیش ہماری 24 سال کی پالیسیوں کی وجہ سے علیحدہ ہوا۔سپریم جوڈیشل کونسل جس تیزی سے ججز کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کر رہی ہے لگتا ہے کہ وہ کسی دباو¿ میں ہے۔

حامد خان

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...