ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس کی آسامی پر امیدوار کو بیٹھنے کی اجازت

ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس کی آسامی پر امیدوار کو بیٹھنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس کی آسامی کیلئے امیدوار کومتعلقہ آسامی اور انٹرویو کیلئے نااہل قرار دینے کے خلاف دائر رٹ پر امیدوار کو انٹرویو میں بیٹھنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کردیئے، گزشتہ روز کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید خان اور جسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار اقبال حسین کے وکیل میاں محمد عمران ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل گورنمنٹ کالج لوئردیر میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور انہوں نے ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس کے پوسٹ کیلئے درخواست دی تھی، تاہم تیرہ فروری کوغلط مارکنگ پراسے فیل قرار دیا گیا تھاجسکے خلاف درخواست گزار نے اگلے روز درخواست جمع کرائی جبکہ مئی میں عدالت سے رجوع کیا گیا جسکے بعد انکوائری کی گئی تو اسکے نمبر106سے بڑھ کر 306 ہوگئے جبکہ پبلک سروس کمیشن نے بھی اپنی غلطی مانی جس پر عدالت نے ساٹھ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ اب پانچ اگست کو انکے موکل کولیٹر ملا کہ آپ انٹرویو میں نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ متعلقہ آسامی کیلئے آپکی اہلیت کم ہے جبکہ پٹیشنر13 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور اس آسامی کیلئے اہل ہیں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آج انٹرویو ہے لہذا انکے موکل کو انٹرویو میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو انٹرویو میں بیٹھنے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔