نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بربریت کی انتہا ہے،فلک ناز خان

نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بربریت کی انتہا ہے،فلک ناز خان

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات فلک ناز خان نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بربریت کی انتہا ہے بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور اس پر عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں اور اقوام عالم کی خاموشی افسوس ناک ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر 70 سال میں عمل درآمد نہ کروا سکی ایسے اداروں کے وجود میں آنے کا کیافائدہ جو مظلوموں پر ہونے والے مظالم کو 70 سالوں میں نہ روک سکے اقوام متحدہ مسلم ممالک کے خلاف فیصلہ دینے میں دیر نہیں کرتی لیکن کسی مسلمان کو ان کا حق دینے میں تاخیر حربے استعمال کرتی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ طاقتور قوتوں کی غلام ہے کشمیریوں کی بدقسمتی یہ بھی ہے آج پاکستان پر سلیکٹیڈ وزیراعظم کی حکمرانی ہے جو آج تک کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خاموش ہے اور کوئی کشمیر کے بارے میں واضح پالیسی نہ دے سکے جو اس بات کی دلیل ہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران نیاز نے اپنے کامیاب دورہ امریکہ میں کشمیر کو ٹرمپ کے ہاتھوں انڈیا کے حوالے کیا ہے تباہی تو حکومت وقت واضح طورپر کشمیر کیلئے پالیسی نہیں دے رہی پاکستان پیپلزپارٹی کے سلیکٹیڈ وزیراعظم اور مودی سرکار کی گٹ جوڑ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی اور پی پی پی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہرفورم پر کشمیر کے حقوق کیلئے آواز اٹھائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...