ٹوپی میں شدید بادوباراں،بجلی کا نظام درہم برہم

ٹوپی میں شدید بادوباراں،بجلی کا نظام درہم برہم

ٹوپی (نامہ نگار)ٹوپی میں شدید باد وباران، بجلی کا نظام تہس نہس، بڑے بڑے درخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار، نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے سے مارکیٹوں میں تالاب کا منظر، نالیاں بند سائن بورڈ، ٹیم کے چادر اور شیلٹراکھڑ گئے روڈوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا، آمد و رفت میں شدید مشکلا ت تفصیل کے مطابق ٹوپی میں منگل اور بدھ کے درمیانی رات تقریباً 12 بجے شدید بارش اور طوفان آیا تیز ہوا کے خوف ناک آواز سے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے تھے بجلی کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا بڑے بڑے درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں،کئی گھروں کی بونڈری وال کی دیواریں گرنے لگی نالیاں بند ہوگئی مارکیٹوں میں پانی کھڑا ہو گیا جو کہ نکاسی آب کے انتظام نہ ہونے کی وجہ سے تالاب کی صورت اختیار کرنے لگا سائن بورڈ، ٹیم کی چادریں اور شیلٹرز ہوا میں اُڑنے لگے روڈوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے راہ چلتے لوگوں کو گندہ پانی کے چھینٹوں سے بچنے میں شدید دشواریاں پیش آئیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...