غلط دعوے پر گرفتار،والد اور چچا کو انصاف فراہم کیا جائے،عنایت الرحمان
پشاور(سٹی رپورٹر)شبقدر کے رہائشی عنایت الرحمن نے اپنی زمین وگزار کرانے اور جعلی دعوے میں گرفتار اپنے والد اور چچاوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے ائی جی خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے کہا کہ 4ماہ پہلے جرب زمین کے تنازعہ پر سوتھیلے چچازاد بھایؤں کیساتھ لڑائی ہوئی تھی جبکہ سوتھیلے چچا زاد بھائی وزیر الرحمن کیساتھ ہوئی فائرنگ کا تبادلہ ہوا بعد ازاں وزیر ارحمن کے اپنے ہی چچا زاد بھائی ابرار گھر میں پر اسرار طور پر قتل ہوئے اور مخالفین نے دعوی ہم پر کیا جس کی وجہ سے میرے والد اور دو چچا جیل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ہماری زمیں پر بھی قبضہ کیا اورہمارے گھر کو بھی مسمار کیا۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ائی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری زمین وگزار کرائی جائے اور جعلی دعوے میں وید میرے خاندان والوں کو انصاف فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔