سی سی پی او کریم خان اور ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کاایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ

سی سی پی او کریم خان اور ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کاایل آر ایچ ...

پشاور(کرائمز رپورٹر)سی سی پی او کریم خان اور ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے نوشہرہ میں بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران زخمی اہلکاروں کی عیادت کیلئے ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کیا ہے، الگ الگ دوروں کے دوران ایس پی سٹی عتیق شاہ، چیف ایگزیکٹیو ایل آر ایچ اور دیگر پولیس اہلکار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،اس موقع پر سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی، دونوں افسران نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈی یو اہلکار وں نے اپنی جان داو پر لگا کر قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسی سی پی او کریم خان اور ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے ضلع نوشہرہ میں بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران زخمی ہونے والے بی ڈی یو پولیس اہلکاروں کی عیادت کرنے کی خاطر ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو ایل آر ایچ اور ایس پی سٹی عتیق شاہ سمیت دیگر پولیس اہلکار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، سی سی پی او کریم خان اور ایس ایس پی آپریشنز نے ہسپتال انتظامیہ کو تمام زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پروہ کئے بغیر دیگر قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا، انہوں نے کہا کہ اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کی قیمتی جانیں بچانے والے اہلکار اصل ہیروز ہیں جو خراج تحسین کے مستحق ہیں، سی سی پی او کریم خان نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے والے بی ڈی یو اہلکار محکمہ پولیس کے سرمایہ افتخار ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...