پشاور ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،6 گرفتار

پشاور ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،6 گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور تھانہ پشتخرہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 6 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان عرصہ دراز سے مختلف جرائم میں ملوث تھے جن کو خصوصی کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوف ، پستول اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ملزمان سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیزا نکشافات کی توقع کی جار ہی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے جس کےد وران اب تک متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اسی طرح گزشتہ روز اے ایس پی حیات آباد حیدر علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ نعمان خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران مختلف جرائم می ملوث 6 ملزمان ملک دلدار ولد حاجی عمرا خان سکنہ پشتخرہ، طارق ولد مہابت خان سکنہ سربند ، روئید ولد ممتاز ، امجد ولد عبدالغنی ، اقبال ولد سعید اللہ ساکنان بہادر کلے اور ماجد ولد واجد سکنہ پشتخرہ بالا کو گرفتار کرلیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوف اور پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ملزمان سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...