رہزنی کی نیت سے تاک میں بیٹھے ملزمان گرفتار

رہزنی کی نیت سے تاک میں بیٹھے ملزمان گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ خان رازق شہید پولیس اسٹیشن کی حدود میں سنگین واردات کی غرض سے تاک میں بیٹھے تین رکنی مسلح گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ون گوہر خان کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں چند مشکوک مسلح افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں ، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید محمد نور خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تین مسلح ملزمان خالد ولد محمد اللہ ،ارشد ولد گل حسن اور شوکت ولد نور محمد کو نہایت حکمت عملی سے قابو کرکے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کےد وران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہونے کا انکشاف کیا جن کے قبضہ سے اسلحہ موبائل فونز بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...