کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ،شیر اعظم وزیر

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ،شیر اعظم وزیر

پشاور( سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوااسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈرشیراعظم وزیر نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس کی آزادی کے بغیر خطے کا امن خطرے میں ہے پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں فتح ونصرت کے لئے تمام تر سفارتی واخلاقی امداد جاری رکھی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کی حالیہ جارحیت وظلم وبربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ عالمی طاقتوں کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ظلم کے جو پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں قتل وغارت انسانیت سوز سلوک کو فوری روکا جائے۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ مودی سرکار اقوام متحدہ کے قراردادوں پر روح کے مطابق عمل کریں اورکشمیر سے متعلق کیا گیا فیصلہ واپس لے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا´

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...