پشاور،راشننگ کنٹرولر کی کارروائی،16 گراں فروش گرفتار

  پشاور،راشننگ کنٹرولر کی کارروائی،16 گراں فروش گرفتار

پشاور(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخو اسعادت حسن کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے گرانفروشوں اور کم وزن بیچنے والوں کے خلاف صدر فوارہ چوک، لیاقت بازار،کباڑی بازار میں کاروائی کرتے ہوئے 7گرانفروشوں کو گرفتار کر کے غربی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اس کے اعلاوہ حیات آباد، کارخانو، اور حیات آباد ڈیکل کمپلکس میں گران فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 9افراد کو گرفتار کر کے حیات آباد پولیس کے حوالے کئے گئے۔گرفتار افراد میں دودھ فروش،نانبائی،سبزی فروش اور قصائی شامل تھے جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...