تھانہ دوابہ پولیس کی مغوی کی بازیابی کیلئے اغواکاروں کے ٹھکانے پرچھاپہ

تھانہ دوابہ پولیس کی مغوی کی بازیابی کیلئے اغواکاروں کے ٹھکانے پرچھاپہ

ہنگو(بیورورپورٹ)تھانہ دوابہ پولیس کی مغوی کی بازیابی کیلئے اغواکاروں کے ٹھکانے پرچھاپہ،پولیس کودیکھتے ہی اغواکاروں کی پولیس پارٹی پرفائرنگ،پولیس نے حکمت عملی سے اپناتحفظ یقینی بناتے ہوئے مغوی مجاھدزادہ ولدمحمدزادہ کواغوائکاروں کے چنگل سے بازیاب کراتے ہوئے دواغوائکاروں وزیرزادہ اوررضوان زادہ ساکنان معروفی بانڈہ کوگرفتارکرلیا.تھانہ دوابہ پولیس کے ایس ایچ اوشاہ دوران خان کے مطابق مخبرکی بروقت اطلاع پرضلعی پولیس سربراہ ہنگواحسان اللہ خان کی ہدایات پرعلاقہ معروفی بانڈہ کے رہائشی مجاھدزادہ ولدمحمدزادہ جس کوسودکے رقم کے لین دین پراپنے ہی چچازادگان نے چندروزقبل موٹرکار گاڑی نمبرMC 025اسلام آباد میں ڈال کراغواکیاتھا مگرمغوی کی مذکورہ بالااغواکاروں کے رہائشی ٹھکانے میں موجودگی کی اطلاع پرپولیس پارٹی نے گھیراوکیاتواغواکاروں کی جانب سیپولیس پارٹی پرفائرنگ کے بعدپولیس نے اپناتحفظ یقینی بناتے ہوئے نھایت حکمت عملی سے دونوں اغواکاروں وزیرزادہ اور رضوان زادہ پسران نیک زادہ ساکنان معروفی بانڈہ کوگرفتارکرکے دوران تلاشی خانہ مغوی مجاھدزادہ کوباحفاظت بازیاب کرالیا.پولیس کے مطابق اغواکاروں کے رہائشی ٹھکانے سے اغواء وردات میں استعمال کی گئی مذکورہ موٹرکار گاڑی بھی برامدکرلی گئی جبکہ ایک عددپستول بمعہ کارتوس،چارجربھی قبضے میں لیکرتھانہ دوابہ میں گرفتاراغوائکاروں کے خلاف زیردفعات324/353/365/15AA/34کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...