خیبرپختونخوا، پولیو کے مزید 5 کیس سامنے آ گئے، تعداد 53 تک جا پہنچی

خیبرپختونخوا، پولیو کے مزید 5 کیس سامنے آ گئے، تعداد 53 تک جا پہنچی

پشاور (آن لائن) خیبرپختونخوا میں پولیو ویکسین کیخلاف جاری پروپیگنڈے اور وہاں پر والدین کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کو نہ پلانے کی باعث صوبے میں مزید 5 کیسز سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ حال ہی میں جو پولیو کیسز سامنے آئے ہیں ان میں سے کسی بھی بچے کو کبھی بھی پولیو ویکسین نہیں دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ پشاور میں رواں سال اپریل میں پیش آنے والے واقعات کے بعد والدین کی جانب سے انسداد پولیو مہم کی شدید مخالفت سامنے آئی ہے۔بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنے گھروں میں مارکر رکھے ہوئے تھے اور انسداد پولیو مہم کے آغاز سے قبل ہی وہ اپنے بچوں کی انگلیوں پر نشان لگالیتے تھے۔

پولیو

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...