چیئرمین پیرا عہدہ سے فارغ، عائشہ خالد کو اضافی چارج دیدیاگیا

چیئرمین پیرا عہدہ سے فارغ، عائشہ خالد کو اضافی چارج دیدیاگیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت تعلیم نے چیئرمین پیراامتیاز قریشی کو عہدے سے فارغ کر کے عائشہ خالد کو اضافی چارج دیدیا اور امتیاز قریشی کیخلاف انکوائری بھی شروع کردی۔ سیکریٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی شکایت پرپیرا چیئرمین کیخلاف کاروائی عمل میں لائی گئی،چیئرمین پیرا نے ذاتی عناد،سکولز کوبلینک میلنگ شروع کررکھی تھی عدالتی فیصلے کی غلط تشریح،سکولز کی بندش پر حکومت بھی ان کے رویے سے نالاں تھی چیئرمین پیرا کوہٹانے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہیں،صدر زعفران الہی امتیاز قریشی نے کرپشن،ذاتی انتقام کی تمام حدیں عبور کرچکے تھے،چیئرمین پیرا کو ہٹانے سے تعلیم میں بہتری اور حکومت اور پرائیویٹ سکولز کے مابین تعاون بڑھے گا۔امید ہے حکومت پرائیویٹ سکولز کی مشاورت سے نیا چیئرمین بنائے گی۔

چیئرمین پیرا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...