پشاور،ٹریفک پولیس کی چنگ چی رکشاؤں کیخلاف کارروائی،متعدد چالان

پشاور،ٹریفک پولیس کی چنگ چی رکشاؤں کیخلاف کارروائی،متعدد چالان

پشاور(کرائمز رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاورکا عوامی شکایات پر چنگ چی رکشہ کے خلاف کاروائی،تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاورمیں چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کی جانب سے بار بارہیلپ لائن 1915، پاکستان سٹیزن پورٹل اور بذریعہ درخواست شکایات پر سٹی ٹریفک پولیس کاخطرناک ڈرائیونگ کم عمر، بغیر ڈرائیونگ لائسنس چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف بھر پور کاروائی۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف شاہراوں جن میں خصوصاً اندرون شہر، دلہ زاک روڈاور باڑہ روڈپر کاروائی کرتے ہوئے دسیوں چنگ چی رکشوں کو چالان کیا اور ایمپاؤنڈ ایریا میں بند کئے گئے اور ساتھ ہی ساتھ ان ڈرائیوران کو ہدایات دی گئیں کہ اپنے چنگ چی رکشوں پر آگے پیچھے چیسز نمبر پلیٹ لازمی لگائیں۔ ان چنگ چی رکشوں کے ڈرائیور حضرات اکثر کم عمر ہوتے ہیں اور خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ہیں جن کے پاس نہ تو کسی قسم کا ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ اور نہ ہی آگے پیچھے نمبر پلیٹ لگا ہوتا ہے۔ جو کہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔مزید ازں چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی جانب سے یہ کاروائی بھر پور طریقے سے جاری رکھنے کی ہدیات تاکہ کم عمری اور نان پروفیشنل ڈرائیونگ کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...