ڈیرہ میں دفعہ 144 کا نفاذ مویشیوں کی منتقلی پر پابندی

  ڈیرہ میں دفعہ 144 کا نفاذ مویشیوں کی منتقلی پر پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے مویشیوں کے دوسرے اضلاع منتقلی پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسی طرح عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی کھالیں /چمڑا ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر خیراتی اداروں، سیاسی جماعتوں یا این جی اوز کی طرف سے جمع کرنے اور جانوروں کے اندرون شہر، سرکلر روڈ، بازاروں یا غیر قانونی مویشی منڈیوں میں فروخت کرنے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 188کے تحت کاروائی کی جائیگی۔ یہ پابندی 30روز تک نافذ العمل رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...