نوشہرہ،سرکاری گوداموں کے قریب نصب بم کا دھماکہ،انسپکٹر سمیت 5 اہلکار زخمی

نوشہرہ،سرکاری گوداموں کے قریب نصب بم کا دھماکہ،انسپکٹر سمیت 5 اہلکار زخمی

نوشہرہ(بیورورپورٹ)تھانہ اضاخیل کے سامنے گندم کے سرکاری گوداموں کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے گیس سلنڈر میں بم نصب کررکھاتھا کہ اس دوران گوداموں کے قریب رہائشی حضرت اللہ نے بم کو دیکھتے ہی بی ڈی ایس پولیس فورس کو اطلاع دی کہ ہمارے گھر کے قریب غلہ گودام کے دیوار کے ساتھ نصب کیاہوا بم پڑا ہے اور کسی بھی وقت دھماکہ ہوسکتا ہے اس اطلاع پر بی ڈی ایس کے انچار ج سب انسپکٹر نعیم خان کی قیادت میں دیگر اہلکار حبیب خان، نوراللہ، عظمت، عارف اہلکاروں نے فوری طورپر جائے وقوعہ پہنچ کر بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹرنعیم خان سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گوداموں کے اردگرد رہنے والے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو فوری طورپر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کرگیا پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔

مزید : صفحہ اول


loading...