ہنگو،ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہنگو،ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو شہر اور مضافات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی بد ترین صورتحال۔ گھنٹوں گھنٹوں بجلیہ بندش کے باعث کاروبار زندگی مفلوج،شہری سڑکوں کا رخ کر گئے۔ ابراہیم زئی کے سینکڑوں مکینوں کا شدید احتجاجی مظاہرہ۔ہنگو کوہاٹ جی ٹی روڈ آمد ورفت کیلئے بند کر دی گئی۔احتجاج اور روڈ بندش کے باعث گاڑیوں کی مطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو شہر سمیت ملحقہ جات میں واپڈا کی کارستانیاں عروج پر پہنچ گیں۔ روزانہ کی بنیاد پر غیر اعلانیہ ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے سے تجاوز کر گیا جسکی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج اور سخت گرمی میں ہسپتالوں میں مریض رُل گئے۔ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور اورکزئی کے بعض علاقوں کو استرزئی فیڈر سے بجلی فراہمی کے خلاف علاقہ ابراہیم زئی کے سینکڑوں مکینوں نے ہنگو کوہاٹ جی ٹی روڈ کو بلاک کرتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ روڈ بندش کے باعث جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اور مسافروں اور ٹرانسپورٹر کو گھنٹوں تک مشکلات کا سامنا رہا مظاہرین نے حو حکومت اور انتظامیہ سمیت پیسکو حکام سے فوری مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک عرصہ سے بجلی کے غٰیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ آنکھ مچھو لی کی وجہ سے شہری عاجر آ گئے ہیں۔ جبکہ منتخب عوامی نمائندے اراکین اسمبلی بھی عوامی مسائل سے منہ موڑ کر چھپ سادھ کر گئے ہیں

مزید : صفحہ اول


loading...