باڑہ، پورن کا بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیئے احتجاجی مظاہرہ
پورن،باڑہ(نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی سیاہ کاؤش،ایل اوسی کے دونوں اطراف گوالہ باری وجارحیت مقبوضہ کشمیر میں مذید 28ہزار فوجیوں کی تعیناتی،خوریت رہنماؤں کی گرفتاری اور کرفیوں کے نفاذ کے خلاف جماعت اسلامی پورن نے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے امیر جماعت اسلامی شانگلہ سید غفار خان، جنرل سکرٹری فخر الابرار سابق امیر ضلع نجم اللہ،بختی کرم اور دیگر نے خطاب کیااور کہا کہ حکومت پاکستان اس مسئلے کو جلد اجلد عالمی سطح پر اٹھائے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ظم وستم کا معاملہ اقوام اورسلامتی کونسل میں اٹھائے انہوں نے مذید کہا کہ کشمیر پاکستان کہ شہہ رگ ہے اس پر قبضہ جمانا بھارت کی بھول ہے انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا فوری طور پر کشمیر مظالم پرنوٹس لیں کیونکہ پاکستانی عوام کشمیر پر کسی قسم کی سودا بازی برداش نہیں کرینگے اور ہر وقت افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ لڑینگے۔باڑہ تحصیل میں بھارت کی بربریت کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں ہزاروں کے تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی میں کشمیر زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے سے باڑہ بازار گونج اٹھا۔ ریلی کی سربراہی باڑہ تاجر یونین چیئرمین سید ایاز وزیر، ایم پی اے شفیق آفریدی،ملک ظاہر شاہ،ملک علیم گل سابقہ ایم این اے محمد شاہ آفریدی کررہے تھے۔شفیق آفریدی نے کہا کہ بھارت اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں سکتا ہیں۔کشمیر پر زبردستی فیصلہ مسلط کیا ہے۔ کشمیر پاکستان کا ہے۔اور رہے گا۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اقوام متحدہ کے قراداد کے خلاف ورزی ہے۔ قبائلی اضلاع کے عوام کشمیر کے ساتھ ہیں۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ارٹیکل 370 کو ختم کر دیا گیا۔اس سے کشمیر کی الگ ریاست کی حیثیت ختم ہوگئی۔ احتجاجی ریلی سے سید ایاز وزیر، ملک ظاہر شاہ، اور علیم گل نے بھی خطاب کر دیا۔ احتجاجی ریلی پورامن طریقے سے خیبر چوک پر ختم ہوگئی۔