کھیلوں کے فروغ اور اسٹریٹجک لائحہ عمل فراہم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی، عاطف خان

کھیلوں کے فروغ اور اسٹریٹجک لائحہ عمل فراہم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی، ...

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 1000 کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ متعارف کرایا جارہا ہے اس کے علاؤہ پشاور میں ابتدائی طور پر 20 سکواش کورٹس کا منصوبہ بھی زیر غور ہے جسے جلد ہی ہائیر سیکنڈری سکولوں کی سطح پر شروع کیا جائے گا تاکہ سکولوں کے بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جائے اور مستقبل میں پاکستان کو عالمی سطح کے کھلاڑی مل سکیں اس کے علاؤہ خیبرپختونخوا میں مختلف کھیلوں کے لئے کوچز کی خدمات حاصل کی جائینگی اس بات کا فیصلہ سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی زیر صدارت سپورٹس مینجمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیا گیا سپورٹس مینجمنٹ کمیٹی صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے سٹراٹیجک لائحہ عمل فراہم کرے گی۔اجلاس میں سینئر وزیر کو قیوم اسٹیڈیم کے نئے ماڈل پر بھی بریفنگ دی گئی- قیوم اسٹیڈیم کے نئے سٹرکچر پر 1.37 بلین روپے کی لاگت آئے گی جو بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہوگا۔

مزید : صفحہ اول


loading...