اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزے کے جھٹکے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزے کے جھٹکے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 46 منٹ پر محسوس کیے گئے  جس پر  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد


loading...