آپ کے شناختی کارڈ پر کتنے موبائل فون رجسٹرڈ ہیں؟ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں تو یہ خبرآپ کیلئے ہے

آپ کے شناختی کارڈ پر کتنے موبائل فون رجسٹرڈ ہیں؟ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں ...
آپ کے شناختی کارڈ پر کتنے موبائل فون رجسٹرڈ ہیں؟ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں تو یہ خبرآپ کیلئے ہے

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم کے تحت غیر رجسٹرڈ اور غیر تصدیق شدہ موبائل بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ  آپ کے شناختی کارڈ پر کتنے موبائل رجسٹرڈ ہیں؟ اگرنہیں معلوم اور جاننا چاہتے ہیں تو یہ خبرآپ کے کام کی ہے ۔ ہم نیوز کے مطابق  پی ٹی اے نے شہریوں کو موبائل فون رجسٹرڈ کرانے کے لیے ایک یو ایس ایس ڈی کوڈ فراہم کیا ہے جس کے ذریعے صارفین #8484* ڈائل کرکے گھر بیٹھے فون رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، آپ کے شناختی کارڈ پر مزید کون سی ڈیوائسز رجسٹرڈ ہیں؟ اس کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔

1. سب سے پہلے اپنے سمارٹ فون سے #8484* ڈائل کریں۔

2. دیئے گئے آپشنز میں سے اپنے متعلقہ آپشن کا انتخاب کریں ، یعنی آپ رجسٹرڈ موبائل دیکھنا چاہتے ہیں تو 4 کا آپشن منتخب کریں اور ریپلائی کردیں۔

3. اگر آپ پاکستانی (مقامی، بین الاقوامی مسافر، دوہری شہریت کے حامل) ہیں اور اپنا موبائل رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں تو  جواب میں آئے  آپشنز میں سے 1 یا پھر غیرملکی ہونےکی صورت میں دو کا منتخب کریں۔

4. اس کے بعد آنیوالے جواب کے جواب میں اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔ شناختی کارڈ نمبر کو دو مرتبہ چیک کریں، یہ موبائل بھی کسی غلط نمبر پر رجسٹرڈ ہوسکتا ہے جو اس شہری کیلئے نقصان دہ ہوسکتاہے۔  دھیان رہے کہ شناختی کارڈ نمبر کا اندارج کرتے ہوئے  سپیشل کریکٹرز نہ لکھے جائیں۔

5. رپورٹ کے مطابق اس کے بعد سکرین پر نظر آنے والے ٹیکسٹ کو بغور پڑھیں، اگر دی گئی تفصیلات درست ہیں اور آپ اپنی رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں تو تصدیق کے لیے  1 ٹائپ کریں ،  لیکن اگر کوئی غلطی ہے اور اس پراسیس کو روکنا چاہتے ہیں تو 0 رپلائی کرکے تمام عمل دوبارہ شروع کریں۔اس سارے عمل کے نتیجے میں آپ کو ایک پیغام وصول ہو گا جس کا متن ہو گا کہ آپ کی درخواست پی ٹی اے کو بھیج دی گئی ہے، رواں سال آپ نے کل اتنے موبائل فون رجسٹریشن کی درخواست کی جس میں سے اس تعداد میں ہوچکے ہیں اور یہ تعداد ابھی بقایا ہے یا کچھ بھی اس طرح کا متعلقہ جواب آپ کو مل سکتا ہے۔

بعد ازاں، مطلوبہ تفصیلات آپ کے نمبر پہ بذریعی ایس ایم ایس بھیج دی جائیں گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی