" اگر ہندوستان جنگ کرنا چاہتا ہے تو کرکے دیکھ لے"

" اگر ہندوستان جنگ کرنا چاہتا ہے تو کرکے دیکھ لے"

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان جنگ کرنا چاہتا ہے تو کرکے دیکھ لے، جب بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کررہا ہو تو دونوں ممالک میں امن کیسے قائم ہوسکتا ہے؟سپیکراسد قیصرکی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کی سوچ کل واضح کردی ہے، مودی سرکار کو روگ حکومت کہلانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود تسلیم کیا ہوا ہے کہ مسئلہ کشمیرایک بین الاقوامی تنازع ہے پھر بھی اس کی حیثیت تبدیل کرنا مجرمانہ اقدام ہے، جنیوا کنونشن کے مطابق بھارتی اقدام جنگی جرم ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ ایل او سی پر کلسٹر بم کا استعمال کئے جارہے ہیں، ہمیں اس معاملے پر عالمی برادری کو حقائق سے آگاہ کرنا ہوگا، ہمیں او آئی سی کے فورم کو بھی استعمال کرنا ہے، جو مسلم ممالک اس کے ممبرز ہیں وہ کیوں خاموش ییں؟وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جدہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...