" اس معاملے میں ہم فوج کیساتھ ہیں" مسلم لیگ ن نے اعلان کردیا

" اس معاملے میں ہم فوج کیساتھ ہیں" مسلم لیگ ن نے اعلان کردیا

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنمامشاہد اللہ خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر ہم فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں، میں ملک کے تمام ایجنسیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، مشاہداللہ خان نے فوادچوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں آپ آہستہ آہستہ تمیز سیکھ جائیں گے۔انہوں نے فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈبو کو تو میں باندھ کر آیا تھا، یہ کہاں سے نکل آیا جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی غیر اخلاقی الفاظ کو حذف کر دیا۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیرکے ساتھ جو سلوک کیا وہ اٹوٹ کے ساتھ نہیں کیا جاتا،بھارتی فوج کشمیریوں پر جس طرح تشدد کررہا ہے سب گواہ ہیں،عمران خان گزشتہ روز اتنی دیر سے آئے ہیں ایسے تو پی آئی اے کی پرواز دیر نہیں کرتی، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے پوچھا میں کیا کروں؟ ہم بتاتے ہیں آپ استعفیٰ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں آصف زرداری اور نوازشریف کے خلاف بات کی، انہوں نے تو اس وقت ہم سے نہیں پوچھا میں کیا کروں؟

مزید : قومی


loading...