الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ ن کو بڑا ریلیف مل گیا

الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ ن کو بڑا ریلیف مل گیا
الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ ن کو بڑا ریلیف مل گیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن سے مسلم لیگ ن کو بڑا ریلیف مل گیا، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف تینوں درخواستیں مسترد کردیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف تینوں درخواست مسترد کردیں،الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست بھی مستردکردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...