پی سی بی نے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا، کس کھلاڑی کو کس کیٹیگری میں شامل کیا گیا؟ اہم ترین خبر آ گئی

پی سی بی نے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا، کس کھلاڑی کو کس کیٹیگری ...
پی سی بی نے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا، کس کھلاڑی کو کس کیٹیگری میں شامل کیا گیا؟ اہم ترین خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا ہے جو 31 جولائی 2019ءسے 30 جون 2020ءتک فعال ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کپتان سرفراز احمد، نوجوان بلے باز بابراعظم اور یاسر شاہ کو اے کیٹیگری میں شامل کیا ہے جبکہ اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان، شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اوپننگ بلے باز عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان خان شنواری سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم نے اگلے سیزن کیلئے بڑے اہداف طے کئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے وہ اپنی کارکردگی سے اہداف حاصل کرنے میں ہماری مدد کریں گے۔

مزید : کھیل


loading...