پولیس کانسٹیبل قتل کیس،ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس کانسٹیبل قتل کیس کے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی ،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پولیس کانسٹیبل کیس کے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،سرکاری وکیل نے کہا کہ پولیس نے شرافت علی کے گھرچھاپہ مارا،پولیس کے داخل ہوتے ہی ملزم اوردیگرنے فائرنگ کردی، شرافت علی کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ واقعہ 2003 کے دوران شاہ دی کھوئی لاہورمیں پیش آیا،وکیل ملزم نے کہا کہ گواہ یہ نہیں کہتے پولیس پرگھرکے اندرفائرنگ ہوئی،پولیس خوداس کے گھرآئی تھی، سپریم کورٹ نے کہاکہ گھرپرپولیس آئے توکیاگولی ماردینی چاہئے؟ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کوبھی 7 گولیاں لگیں،دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی، عدالت نے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی۔