نوازشریف کے شروع کیے گئے ایک اور منصوبے سے 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل

نوازشریف کے شروع کیے گئے ایک اور منصوبے سے 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل
نوازشریف کے شروع کیے گئے ایک اور منصوبے سے 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں چین کے ڈپٹی مشن آف چیف ڑاو¿ لی جیان نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے، اس پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔ بدھ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور توانائی کی کمی میں ایک چوتھائی کی تعمیر سے بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملی ہے اور اس سے 40 لاکھ افراد کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت یہ واحد منصوبہ ہے جسے اپنی معیاد سے پہلے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پاور پلانٹ کی بلڈنگ 27 منزلہ ہے۔ یہاں پر زیادہ تر پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہ 200 مقامی انجینئرز سمیت 3 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 171 پاکستانی انجینئرز اور ہنر مند افراد کو چین میں جدید معیار کی تربیت دی گئی۔

یادرہے کہ مئی 2017 میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا، اس وقت کے گورنر رفیق رجوانہ ، وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی ، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چینی سفیر سمیت دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔