اسلام آبادہائیکورٹ،وفاقی ٹیکس محتسب بحالی کے حکم امتناع میں کل تک توسیع

اسلام آبادہائیکورٹ،وفاقی ٹیکس محتسب بحالی کے حکم امتناع میں کل تک توسیع
اسلام آبادہائیکورٹ،وفاقی ٹیکس محتسب بحالی کے حکم امتناع میں کل تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب بحالی کے حکم امتناع میں کل تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے درخواست پرسماعت کی ،اٹارنی جنرل انورمنصورنے مشتاق سکھیراکی برطرفی سے متعلق دلائل دیئے ،عدالت نے کہا کہ بینکنگ محتسب کی تعیناتی سمری فراہم کی جائے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر کے اختیارکاآئین میں ذکرہے جسے بڑھایانہیں جاسکتا،آرڈیننس کے مطابق مشتاق سکھیراکی تعیناتی رولزکے مطابق نہیں تھی،وزیراعظم کی ایڈوائس پرنہیں، صدرنے خودتعیناتی کرناتھی،عدالت نے کہا کہ آپ کاموقف دیگرتعیناتیوں پراثرات اندازہوسکتا ہے،عدالت نے وفاقی ٹیکس محتسب بحالی کے حکم امتناع میں کل تک توسیع کردی۔