جمعہ کو اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا اعلان

جمعہ کو اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا اعلان
جمعہ کو اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا اعلان

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کشمیر میں بھارتی مظالم اورکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی کو بھارتی ریاست قرار دینے کے خلاف کل اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کریں گے ،مظاہرے میں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت قریبی شہروں سے جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنان اور عوام شرکت کریں گے۔احتجاجی ریلی آب پارہ چوک سے شروع ہوکربھارتی سفارتخانے تک جائے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...