”نیا کوچ اور کپتان بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ۔۔۔“ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ہوتے ہی رمیز راجہ نے ایسی بات کہہ دی کہ سرفراز احمد بھی دیکھتے رہ جائیں

”نیا کوچ اور کپتان بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ۔۔۔“ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ...
”نیا کوچ اور کپتان بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ۔۔۔“ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ہوتے ہی رمیز راجہ نے ایسی بات کہہ دی کہ سرفراز احمد بھی دیکھتے رہ جائیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مکی آرتھر ے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کوچ اور کپتان کی تعیناتی وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ ”یہ ایک سخت مگر درست فیصلہ ہے۔ دباﺅ سے بھرپور مقابلوں میں کارکردگی کے ذریعے کسی کسی بھی کپتان اور کوچ کو پرکھنے کیلئے تین سال کافی ہوتے ہیں۔ ٹیم کو اب نئے آئیڈیاز کی ضرورت ہے اس لئے نئے کوچ اور کپتان کی تعیناتی ضروری ہے۔“

56 سالہ رمیز راجہ کا یہ بھی ماننا ہے کہ کوچنگ سٹاف اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو صحیح راستے پر ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا ”کوچنگ سٹاف نے ٹیم کیساتھ واقعی بہت سخت محنت کی مگر وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں ٹیم کی قسمت بدلنے میں ناکام رہا۔ ان کی ناکامی میں سسٹم کا ہاتھ بھی رہا اور انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی گروم نہیں کیا، ٹیم کی غیر مستقل کارکردگی کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔“

مزید : کھیل


loading...