مقبوضہ کشمیربھارت کااندرونی مسئلہ نہیں،ایک تنازع ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں،دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیربھارت کااندرونی مسئلہ نہیں،ایک تنازع ہے، بھارت کے یکطرفہ ...
مقبوضہ کشمیربھارت کااندرونی مسئلہ نہیں،ایک تنازع ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں،دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیربھارت کااندرونی مسئلہ نہیں،ایک تنازع ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھارت کوآگاہ کردیا،ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حریت رہنماؤں کوگرفتارکیاہواہے،مقبوضہ وادی کودنیاکی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیاگیاہے، مقبوضہ کشمیرکے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے قراردادوں میں موجود ہے،کشمیری حق خودارادیت کے حصول کیلئے 70سال سے کوشاں ہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں،ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کو خطوط لکھے ہیں،مقبوضہ کشمیر پر بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہیں،ان کا کہناتھ اکہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے،کرتارپور راہداری منصوبہ جاری رہے گا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنا ہائی کمشنر بھارت نہیں بھیج رہا، مقبوضہ کشمیرکے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے،اسلام آبادمیں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دی گئی ،ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ ہم مسلمان ہیں،ڈرکالفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، عالمی برادری بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کانوٹس لے،وزیر اعظم نے تمام وسائل استعمال کرنے کا کہا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن وسلامتی کوخطرات لاحق ہیں، جارحیت کے جواب میں بھارت کوکوئی گنجائش نہیں دی جائے گی،وزیراعظم نے بھارت کے غیرقانونی اقدامات کیخلاف تمام آپشنزاستعمال کرنےکی ہدایت کردی ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ایک کروڑچالیس لاکھ کشمیریوں پرکرفیو لگا دیا گیا ہے،پانچ اگست سے اب تک 7شہادتیں ہوچکی ہیں،کشمیر میں بدترین انسانی المیہ پیدا کردیا گیا ہے،پاکستان تمام مذاہب کے پیروکاروں کی مذہبی رسومات کا احترام کرتا ہے،ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اورامریکانے ایک دوسرے کے سفارتکاروں پرمحدود سفری پابندیاں ختم کردی ہیں،ان کا کہناتھاکہ حافظ سعید کو رہا نہیں کیا گیا،غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔