مریم نواز شریف کو ملاقات سے پہلے گرفتار کیا گیا یا بعد میں اور کس جگہ سے گرفتار ہوئیں؟ خبر آ گئی

مریم نواز شریف کو ملاقات سے پہلے گرفتار کیا گیا یا بعد میں اور کس جگہ سے ...
مریم نواز شریف کو ملاقات سے پہلے گرفتار کیا گیا یا بعد میں اور کس جگہ سے گرفتار ہوئیں؟ خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل کے احاطے سے گرفتار کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز شریف کو آج طلب کر رکھا تھا مگر انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کر لی اور اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے والد کیساتھ ملاقات کے بعد جیل میں احاطے میں ہی تھیں کہ نیب نے انہیں گرفتار کر لیا۔

مزید : قومی


loading...