مریم نواز کی گرفتاری، تحریک انصاف اور مسلم ن لیگ کے ارکان اسمبلی میں پارلیمنٹ کے باہر جھگڑا

مریم نواز کی گرفتاری، تحریک انصاف اور مسلم ن لیگ کے ارکان اسمبلی میں ...
مریم نواز کی گرفتاری، تحریک انصاف اور مسلم ن لیگ کے ارکان اسمبلی میں پارلیمنٹ کے باہر جھگڑا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کی گرفتاری پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی میں جھڑپ ہو گئی، نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مریم نواز کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کاواک آﺅٹ کردیا، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر مراد سعید پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے لگے تو مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے ان کا گھیراﺅ کرلیا اور ان کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا جس پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی میں جھڑپ ہو گئی اور دونوں جماعتوں کے کارکن آپس میں جھگڑ پڑے لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، لیگی ارکان اسمبلی نے مراد سعید کا راستہ روک رکھا ہے ،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی وہیں کھڑے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...