چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کا طبی معائنہ ،تمام ٹیسٹ کلیئر

چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کا طبی معائنہ ،تمام ٹیسٹ کلیئر
چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کا طبی معائنہ ،تمام ٹیسٹ کلیئر

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا طبی معائنہ کر لیا گیا،نیب کے مطابق مریم نواز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں نیب لاہور سے جیل منتقل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے احاطے سے گرفتار کیا تھا،گرفتاری کے بعد مریم نواز کو نیب آفس منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریم نواز کا باقاعدہ طبی معائنہ کیا ،نیب کے مطابق مریم نواز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں نیب لاہور سے جیل منتقل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،ملزمان کا کل باقاعدہ جوڈیشل ریمانڈ لیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...