”کیا ہمارے پاس بلے باز ختم ہو گئے ہیں جو۔۔۔“ شرجیل خان کی بحالی پروگرام شرکت کی درخواست پر رمیز راجہ پھٹ پڑے

”کیا ہمارے پاس بلے باز ختم ہو گئے ہیں جو۔۔۔“ شرجیل خان کی بحالی پروگرام شرکت ...
”کیا ہمارے پاس بلے باز ختم ہو گئے ہیں جو۔۔۔“ شرجیل خان کی بحالی پروگرام شرکت کی درخواست پر رمیز راجہ پھٹ پڑے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کر ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بحالی پروگرام کیلئے درخواست دینے پر سخت تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ ”کیا ہمارے پاس بلے باز ختم ہو گئے کہ ہم ایسے بلے باز کو واپس لا رہے ہیں جس نے پاکستان کرکٹ کو دنیا بھر میں بدنام کیا۔ ہم داغدار کرکٹرز کو واپس لانے پر کوئی مرتبہ نقصان اٹھا چکے ہیںلیکن ہم پھر بھی صرف ان کے ٹیلنٹ کی وجہ سے واپس بلا لیتے ہیں۔“

رمیز راجہ کا کہنا تھا ”ہمیں اس معاملے میں کسی صورت بھی بے تاب نہیں ہونا چاہئے اور ایسے کھلاڑیوں کو واپس لانے کے بجائے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہئے تاکہ وہ سیکھ سکیں اور پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔“

مزید : کھیل


loading...