نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق کوچ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق کوچ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن ...
نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق کوچ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر نظریں جما لی ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو بھی خیرآباد کہہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے، مکی آرتھر کی خالی سیٹ پر آنے کیلئے مائیک ہیسن بھی درخواست دیں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچنگ کیلئے جن غیر ملکی افراد کے نام زیر غور ہیں، ان میں مائیک ہیسن مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

مائیک ہیسن نے 6 برس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے بعد گزشتہ برس اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور ان کے دور میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ناصرف ورلڈکپ 2015ءکے فائنل میں پہنچی بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءکے سیمی فائنل میں بھی کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل


loading...