”ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کو نہیں بلکہ بابراعظم کو ملے گی کیونکہ۔۔۔“ سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان میں ایسی ’چیز‘ سامنے آ گئی کہ آپ بھی کہیں گے ”بابراعظم ہی کپتان بنے گا“

”ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کو نہیں بلکہ بابراعظم کو ملے گی کیونکہ۔۔۔“ ...
”ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کو نہیں بلکہ بابراعظم کو ملے گی کیونکہ۔۔۔“ سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان میں ایسی ’چیز‘ سامنے آ گئی کہ آپ بھی کہیں گے ”بابراعظم ہی کپتان بنے گا“

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سال 20-2019ءکیلئے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا ہے جس کے مطابق اے کیٹیگری میں صرف تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی عہدے سے دستبرداری اور کوچنگ سٹاف کو فارغ کرنے کے بعد اب کپتان کی تبدیلی کا بھی قوی امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر محدود اوورز کی کرکٹ کا کپتان برقرار رکھا جائے گا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے شان مسعود، اظہر علی اور بابراعظم کے نام زیر گردش ہیں۔

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تو اے کیٹیگری میں صرف تین کھلاڑی سرفراز احمد، بابراعظم اور یاسر شاہ کو شامل کیا اور یہ دیکھ کر ماہرین امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپی جائے گی اور اس وجہ سے ہی انہیں اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...