گزشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل وہ کھلاڑی جو اس مرتبہ محروم رہ گئے

گزشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل وہ کھلاڑی جو اس مرتبہ محروم رہ گئے
گزشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل وہ کھلاڑی جو اس مرتبہ محروم رہ گئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20-2019ءکیلئے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا ہے جبکہ گزشتہ برس 33 کھلاڑیوں اس سے فیض یاب ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور محمد حفیظ وہ معروف کھلاڑی ہیں جو حیران کن طور پر سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے جبکہ ان کے علاوہ فہیم اشرف، جنید خان، محمد نواز، رومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین، حسین طلعت، بلال آصف، سعد علی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میر حمزہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں سال 2018ءمیں سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا مگر اس مرتبہ وہ اس سے محروم رہے۔

واضح رہے کہ 2019ءکے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے صرف تین کھلاڑیوں سرفراز احمد، بابراعظم اور یاسر شاہ کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ باقی 16 کھلاڑیوں کو بی اور سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جبکہ تمام کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت ملنے والی رقم میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...