مریم نواز کی گرفتاری، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا موقف بھی آگیا

مریم نواز کی گرفتاری، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا موقف بھی آگیا
مریم نواز کی گرفتاری، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا موقف بھی آگیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں ان کے بیمار والد کے سامنے گرفتار کیا گیا ۔روزنامہ جنگ کے مطابق ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ اس سے برا عمل کیا ہوسکتا ہے کہ مریم کی گرفتاری کے وقت ان کی صاحبزادی بھی ان کے ساتھ تھیں، مریم نواز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے بیمار والد سے ملنے کے لیے جیل آئی تھیں۔واضح رہے کہ آج مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ہفتہ وارملاقات کے لیے جیل گئی تھیں جہاں قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے انہیں اور یوسف عباس کو تحویل میں لے کر نیب دفتر پہنچا دیا تھا۔

مزید : قومی


loading...