مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نیب ٹیم کا شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ

مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نیب ٹیم کا شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ
مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نیب ٹیم کا شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ماڈل ٹاﺅن میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق نیب ٹیم شہباز شریف کے ان 2 ملازمین کی گرفتاری کیلئے آئی تھی جنہوں نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے پہنچنے والی نیب ٹیم کو روکا اور مزاحمت کی۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچی اور گیٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ ہمیںان ملازمین کی تلاش ہے، انہیں ہمارے حوالے کیا جائے تاہم ان کے وہاں موجود نہ ہونے پر نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو بھی کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لے لیا ہے، انہیں چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...