نیب نے مریم نواز کو گرفتاری کے بعد کہاں قید کیا ہے؟ حیران کن جگہ کا نام سامنے آگیا

نیب نے مریم نواز کو گرفتاری کے بعد کہاں قید کیا ہے؟ حیران کن جگہ کا نام سامنے ...
نیب نے مریم نواز کو گرفتاری کے بعد کہاں قید کیا ہے؟ حیران کن جگہ کا نام سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیلئے نیب آفس میں قائم ڈے کیئر سنٹر کو سب جیل قرار دیتے ہوئے ویمن پولیس پنجاب کو طلب کر لیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار ہونے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو نیب کے ڈے کیئر سنٹر میں رکھا جائے گا جہاں خواتین پولیس اہلکاروں اور خواتین نیب سٹاف کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ سب جیل کی سیکیورٹی پر بھی پنجاب کی ویمن پولیس اہلکاروں کو تعینات رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نیب نے جمعرات کو مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کر رہی تھیں۔ انہیں نیب نے چوہدری شوگر ملزکیس میں طلب کیا تھا لیکن وہ نیب دفتر جانے کی بجائے اپنے والد سے ملنے پہنچ گئی تھیں۔

مزید :

قومی -