بھارت کیخلاف ایرانی طلبہ بھی میدان میں آگئے

بھارت کیخلاف ایرانی طلبہ بھی میدان میں آگئے
بھارت کیخلاف ایرانی طلبہ بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے دارالحکومت تہران میں طلبہ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھارت کیخلاف مظاہر ہ کیا ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں طلبہ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھارتی سفارتخانے کے سامنے بھارت کیخلاف مظاہر ہ کیا ۔ایرانی طلبہ نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کا کیخلاف نعرے درج تھے ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ عالمی برداری بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی مدد کرے ۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی سٹیٹس ختم کرنے کے بعد دنیا بھر میں بھارت کے خلاف مظاہر ہورہے ہیں جن پاکستانی اور کشمیر ی تارکین وطن پیش پیش ہیں ، اس کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے لو گ بھی ان مظاہروں میں شریک ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -