’مودی نے جو کرنا تھا کرلیااب ہماری باری ہے‘تحریک انصاف نے بھارت کے خلاف وہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا جس کی کمی محسوس کی جارہی تھی

’مودی نے جو کرنا تھا کرلیااب ہماری باری ہے‘تحریک انصاف نے بھارت کے خلاف وہ ...
’مودی نے جو کرنا تھا کرلیااب ہماری باری ہے‘تحریک انصاف نے بھارت کے خلاف وہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا جس کی کمی محسوس کی جارہی تھی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اس کی 2 حصوں میں تقسیم کے بھارتی فیصلے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ابوالحسن، سیکریٹری اطلاعات احمدجواد سمیت دیگر کے ساتھ ڈی چوک کا دورہ کیا اور کل (جمعہ ) کے احتجاج سے متعلق جگہ کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ نیازی نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 کی یکطرفہ منسوخی کا فیصلہ کرکے فساد کا بیج بویاہے، مودی سرکار نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی کوشش کی،مودی نے جو کرنا تھا کرلیا،اب ہماری باری ہے، کل مودی کو پیغام دیں گے کہ قوم کیا چاہتی ہے۔

مزید : قومی


loading...