پاکستان بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف ڈھال ،کانگریس ہندوستان کا چہرہ جبکہ بی جے پی اس کا داغ ہے:وزیراعظم آزادکشمیر

پاکستان بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف ڈھال ،کانگریس ہندوستان کا چہرہ ...
پاکستان بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف ڈھال ،کانگریس ہندوستان کا چہرہ جبکہ بی جے پی اس کا داغ ہے:وزیراعظم آزادکشمیر

  


مظفرآباد( ڈیلی پاکستان آن  لائن) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف ڈھال ہے،ہندوستان کے حالیہ غیر قانونی اقدام سے ایل ا وسی ختم ہو کر سیز فائر لائن میں تبدیل ہو چکی ہے اور ہم 1947کی پوزیشن پر آ چکے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں اپنے قوانین کے نفاذ کیلئے قانون سازی کر سکتے ہیں ، کانگریس ہندوستان کا چہرہ جبکہ بی جے پی اس کا داغ ہے ،مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے تسلیم کیا ہے کہ قائد اعظم کے دوقومی نظریہ کو نہ مان کر بہت بڑی غلطی کی جس کی سزا آ ج کشمیری بھگت رہے ہیں،ہندوستان قتل و غارت اور کشمیریوں کی نسل کشی کا پروگرام بنا رہا ہے اس کے اثرات پاکستان اور آزادکشمیر کے اوپر بھی مرتب ہونگے،ہمیں پاکستان پر پورا بھروسہ ہے،پاکستان میں مریم نواز کو گرفتا ر کر کے یکجہتی پر شب و خون مارا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ممبران اسمبلی کی جانب سے پیش کی جانے والی قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ  بیرون ملک آباد کشمیری ہمارے سفیر ہیں، اپوزیشن کو ساتھ لیکر وفود بیرون ملک بھیجیں گے تاکہ مسئلہ کشمیر کو مزید اجاگر کر سکیں،وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے متفقہ پالیسی اپنائیں،ہمار ا دشمن مکار اور کشمیریوں کا قاتل ہے جس نے دنیامیں نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھاہے،چند عناصر پاکستان میں قومی یکجہتی کو توڑنا چاہتے ہیں، ہندوستانی فوج کشمیریوں کا گاجر مولی کی طرح کا ٹ رہی ہے ، کشمیریوں نے تحریک کو زندہ رکھنے کیلئے اپنی جان و مال کی قربانیاں دی ہیں جو کہ تاریخ کا حصہ ہیں ،پاکستان کی حکومت ، عوام اور مسلح افواج پر پورا یقین ہے کہ وہ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا نہ حل ہو نا عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی گرفتاری قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے ۔ دشمن جب سر پر کھڑ اہے تو آج یہ عمل کرنے سے کیا حاصل ہوا؟ ہم کس طرف بڑھ رہے ہیں اور ہمیں کس طرف لے جایا جارہاہے؟۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...