مریم نواز کوگرفتار کرنےکی اصل وجہ یہ ہے کہ ۔۔۔امیرمقام سےبھی چپ نہ رہا جا سکا

مریم نواز کوگرفتار کرنےکی اصل وجہ یہ ہے کہ ۔۔۔امیرمقام سےبھی چپ نہ رہا جا ...
مریم نواز کوگرفتار کرنےکی اصل وجہ یہ ہے کہ ۔۔۔امیرمقام سےبھی چپ نہ رہا جا سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن  لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے مریم نوازکی حراست کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہمریم نوازکواس لئے گرفتارکیاگیا کہ وہ حکومت کی ناکامیوں اورناہلی کوبے نقاب کررہی تھیں،خود126دن کنٹینرپر دشنام طرازی،الزام تراشی کرنیوالااب کیوں حواس باختہ ہوگیاہے؟عمران نیازی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے روزکوئی نہ کوئی ڈرامہ رچاتاہے مگران ہتھکنڈوں سے وہ حق کی آوازکوخاموش نہیں کراسکتا۔

تفصیلات کےمطابق امیر مقام کا کہنا تھا کہمریم نواز کی گرفتاری کشمیر سودا سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہےعمران نیازی کی نااہل سیلکیٹڈ حکومت کی ایک اوربد ترین سیاسی انتقامی کاروائی ہے،عمران نیازی خود تو 126دن دھرنے دے رہے تھے اور جو کہتےتھے کہ ہم کنٹینر دینگے وہی نااہل حکمران آج سیا سی انتقامی کاروائیوں پر اترتے ہوئے اب بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔انہوں نے  کہا کہ ایک نہتے لڑکی کو انصاف دینے کی بجائے سیاسی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے والد سے ملاقات کے بہانے گرفتاری قابل مذمت ہے، یہ نالائق اعظم مریم نواز کے جلسوں اورعوامی مقبولیت سے اتنے ڈرگئے ہیں کہ پہلے سےجاری ظالمانہ کارروائیوں  سے دل نہیں  بھرا تو ایک اور ظالمانہ کارروائی پہ اترآئے ہیں جو  قابل مذمت ہے ،مریم نواز کی گرفتاری سے پتہ چلا کہ حکومت کشمیر ایشو پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی بجائے کشمیر سے میڈیا اور عوام کی توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

امیر  مقام  کا کہنا تھا کہ  گرفتاریاں مسائل کا حل نہیں،مریم نواز کی گرفتاری سے پاکستان کو کیا ملےگا ؟پاکستان عوام مہنگائی کے ہاتھوں بری طرح ستائے ہوئے ہیں ،مریم نواز کے جیل جانے سے کیا مہنگائی میں کوئی کمی آئیگی ؟کیا پاکستان کہ عوام کو کوئی ریلیف ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس ظالمانہ حکمت عملی کیخلاف تحصیل،اضلاع اورصوبے کی سطح پرآوازاٹھائیںگے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران نیازی حکومت کی فسطائیت رویہ ہے کہ جوبھی آئینہ دکھائیگااورحق بات کریگاوہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے جائیگا،جعلی مقدمات اورگرفتاریوں سے ڈرکرقوم کوسچ بتانانہیں چھوڑیںگے،عمران نیازی حکومت گرفتاریاں کرکے تھک جائے گی مگرہم حق بات کہہ کرنہیں تھکیں گے۔