2 دوستوں نے مل کر 2 نابالغ سگی بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان اور متاثرین کا آپس میں کیا تعلق تھا؟ تفصیلات جانئے

2 دوستوں نے مل کر 2 نابالغ سگی بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان اور ...
2 دوستوں نے مل کر 2 نابالغ سگی بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان اور متاثرین کا آپس میں کیا تعلق تھا؟ تفصیلات جانئے

  


نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 2 طلبہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 نابالغ سگی بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع جونپور کے علاقے مڑیاہو کے کالج میں 2 سگی بہنیں زیر تعلیم تھیں جنہوں نے اپنے ہی ہم جماعت 2طالب علموں پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، پولیس نے متاثرہ بہنوں کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کی اپنے ہم جماعت لڑکوں سے دوستی تھی اور اسی دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکے انہیں اپنے گھر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ دونوں بہنوں نے گھر پہنچ کر اپنے اہلخانہ کو یہ بات بتائی تو انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔ متاثرہ طالبات کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید : جرم و انصاف