تاجروں اورصنعت کا روں کے مسائل حل کئے بغیر حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی:سید حسن مرتضی 

 تاجروں اورصنعت کا روں کے مسائل حل کئے بغیر حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی:سید حسن ...
 تاجروں اورصنعت کا روں کے مسائل حل کئے بغیر حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی:سید حسن مرتضی 

  


لاہور(ڈیلی  پاکستان آن  لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر اور ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ تاجروں اورصنعت کا روں کے مسائل حل کئے بغیر حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی، کاروباری برادری کو کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور انٹرنیٹ و موبائل بینکنگ کے ذریعے ٹیکسز جمع کروانے کی اجازت دی جائے۔

سید حسن مرتضی نے کہا کہ تمام محکموں کو پابند کیا جائے کہ وہ الیکٹرانک فائلنگ اور آن لائن پیمنٹ کا سسٹم وضع کریں، فزیکل آڈٹ کم کرنے کے لیے رسک مینجمنٹ سسٹم بہتر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان تجاویز پر عمل درآمد نہ صرف موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم کرے گا بلکہ نئے ٹیکس گزاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی جبکہ ٹیکسوں کی ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بھی بہتری آئے گی۔انہوںنےکہاکہ حکومت ٹیکس دینےکاطریقہ مزیدآسان بنائے اور اس حوالے سے عوام کے لئے سہولتیں پیدا کرے، صنعتوں اور تاجروں سے مذاکرات کرے تاکہ وہ ان کے مسائل حل ہوں اور وہ ہڑتال کی کال واپس لیں، حکومت کی سنجیدگی سے ہی تاجریہ ہڑتال کی کال واپس لے سکتے ہیں ، حکومت اب مزید بجلی ،گیس اورپٹرول کے نرخ بڑھانے سے گریز کرے تاکہ پیداواری لاگت میں اضافہ نہ ہو۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...