فرد واحد ذاتی اَنا اور تسکین کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کر رہا ہے،ابھی ہماری مزید گرفتاریاں ہوں گی:خواجہ آصف

فرد واحد ذاتی اَنا اور تسکین کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کر رہا ...
فرد واحد ذاتی اَنا اور تسکین کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کر رہا ہے،ابھی ہماری مزید گرفتاریاں ہوں گی:خواجہ آصف

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلملیگ ن کے مرکزی رہنما  اور سابق  وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قوم کو جتنا آج تقسیم کیا گیا ہے۔ 72 سالہ تاریخ میں کبھی اتنی منقسم نہیں تھی،فرد واحد نے صرف اپنی انا کی تسکین اور اپنی نااہلیوں سے توجہ ہٹانے کیلیے اپوزیشن کوگرفتار کیا جارہا ہے،انتقام کیلیے موجودہ حکومت جس طرح بے دردی سے اداروں کو استعمال کررہی ہے یہ کوئی اچھی روایت نہیں ،آج ظاہر ہوگیا ہے کہ حکومت مریم نواز کی مقبولیت سے کس قدر خوفزدہ ہے؟.

اسلام آبادمیں  پارٹی رہنماؤں کےہمراہ مریم نواز شریف کی گرفتاری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے خواجہ محمد آصف کاکہنا تھا کہ میاں نواز شریف ،شاہدخاقان  عباسی،خواجہ سعد رفیق ،مفتاح اسماعیل اورمریم نواز گرفتار ہیں ،مسلم لیگ ن  کے ابھی اور بھی لیڈرگرفتار ہوں گے ،یہ نوشتہ دیوار اورہمیں نظرآ رہا ہے ،حکومت کے اس اقدام سے اقتدار کو دوام نہیں ملے گا ،بلکہ اسسےاقتدارکے دن تھوڑے ہوں ،ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کوجس طرح جیسے گرفتار کیا گیا ،میں سمجھتا ہوں کہ 72سال میں  ہم نے فوجی آمریتیں بھی دیکھی ہیں اوران کے مظالم بھی دیکھے ہیں لیکن موجودہ حکمران تمام حدیں عبور کر گئے ہیں ،ہمارا یہ سفرجس کی قیادت مریم نواز شریف کررہی تھیں جاری وساری رہے گا ،عوام کو مہنگائی اور  موجودہ معاشی تباہی سے نجات  ملے گی اور وہ  دن  دور  نہیں ہے جب ووٹ کو  عزت ملے گی۔

مزید : قومی


loading...